Latest National, International, Sports & Business News

مشاورتی کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے باقی بچ جانے والے اسپیکٹرم کی نیلامی کے بارے میں رپورٹ کی تیاری کیلیے چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابقہ نیلامی میں بچ جانے والے اسپیکٹرم کی از سرنو فروخت کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف، پی ٹی اے اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.