Latest National, International, Sports & Business News

مسلمانوں کے دل میں جگہ بنانا مودی کیلئے بہت بڑا چیلنج، شبانہ عظمیٰ

بھارت کی صف اول کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا ایک حصہ اب بھی بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی سے ڈرا ہوا ہے۔ اس خوف کو دور کرنا اور فاصلہ کم کرنا نریندرا مودی کیلئے چیلنج ہے۔

ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سماجی کارکن اور سابق راجیہ سبھا رکن شبانہ عظمیٰ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دل میں جگہ بنانا نریندرا مودی کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سمیت ملک کے عوام نے تبدیلی کیلئے لوک سبھا انتخابات میں نریندرا مودی کو ووٹ دیا لیکن اقلیتوں کا ایک حصہ اب بھی ان سے ڈرا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے لئے اس خوف کو دور کرنا اور فاصلہ کم کرنا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا اکہ اگرچہ وزیر اعظم نریندرز مودی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی ہے لیکن اقلیتوں کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے لیڈر نے ایسا کیا ہوتا تو مسلمانوں کے ذہن میں ان کے لئے ایسا خوف کم ہوتا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.