Latest National, International, Sports & Business News

محمد حفیظ کا خود کو بائولر ماننے سے ہی انکار

بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو بائولر ماننے سے ہی انکار کر دیا، کہتے ہیں کہ وہ "دوسرا یا تیسرا” کی ڈلیوری نہیں کرتے نہ ہی اپنا ایکشن تبدیل کریں گے۔

لاہور:لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ آف سپن بائولر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہیں۔ میچ کے دوران بائولنگ کرنے کے حوالے سے قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ ان کی اضافی صلاحیت ہے البتہ وہ بائولنگ میں "دوسرا اور تیسرا” کی ڈلیوری نہیں کرتے، پھر بھی حیران ہیں کہ ایمپائر نے ان کی گیندوں کو مشکوک قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گیارہ سال سے اسی ایکشن سے بائولنگ کر رہے ہیں جس وہ تبدیل بھی نہیں کریں۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ میں اپنا ایکشن کلئیر کرکے دوبارہ اِن ایکشن ہو جائیں گے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.