Latest National, International, Sports & Business News

متحدہ نے آئندہ مالی سال کیلئے آٹھ نکاتی شیڈو بجٹ پیش کر دیا

فاروق ستار کہتے ہیں لوگ قرض داروں سے بچنے کیلئے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ غریب اور امیر کا فرق کم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کم سے کم تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسلام آباد: () پریس کانفرنس کے دوران شیڈو بجٹ پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کر کے ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں، ٹیکس نیٹ بھی وسیع کرنا ہو گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ غریب آدمی پر ٹیکس کم اور امیر طبقے پر زیادہ کئے جائیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ 350 ارب کے گردشی قرضوں کا بوجھ وفاق اور صوبے مل کر اٹھائیں، لیوی ٹیکس ختم کر کے پیٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں۔ متحدہ نے شیڈو بجٹ میں کراچی کے لئے 150 ارب روپے کا پیکج دینے کا مطالبہ کیا ۔ فاروق ستار نے کہا کہ جرائم میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور دھشت گردی جوں کی توں ۔ ایف بی آر میں کرپشن روکنے کیلئے پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.