لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی، 6 مشتبہ خواتین گرفتار، اسلحہ اوراہم دستاویزبرآمد
لاہور: حساس اداروں نے گرین ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے مبینہ طور پر 6 مشتبہ خواتین کو حراست میں لے کر اسلحہ اوراہم دستاویز برآمد کرلی ہیں۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ، گھر کی تلاشی کے دوران انہوں نے چند اہم شواہد اور دستاویز برآمد کرلیں ، جس ک بعد حساس ادارے کے اہلکار گھر میں موجود 6 خواتین کو حراست میں لے کر گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے آئےجہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئیں خواتین کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، مناسب تفتیش کے بعد ہی ان خواتین کے بارے میں کسی بھی قسم کی رائے قائم کی جاسکے گی۔