اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستانی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گیا۔
پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شمولیت کو سیکیورٹی سے مشروط کیا تھا اور سیکیورٹی ٹیم کو ویزے ملنے کے بعد وفد آج سیکیورٹی کا جائزہ لینے بھارت پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ہماچل پردیش کے وزیراعلی اور پولیس چیف سے ملاقاتیں کرکے بھارت میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گا جس کی روشنی میں قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.