Latest National, International, Sports & Business News

قومی کرکٹ ٹیم کل دوسرے ون ڈے میں کینگروز کا مقابلہ کرے گی

دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں کی سیریز میں مہمان آسٹریلیا ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

یو اے ای ( ) شکستوں سے دوچار پاکستان ٹیم کل دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی ۔ تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ یو اے ای میں جاری سیریز کے افتتاحی ٹی 20 میچ میں تو پاکستان کو شکست ہوئی ہی تھی ایک روزہ ٹیم بھی مختصر فارمیٹ کی طرح آسٹریلیا کے سامنے بے بس نظر آئی اور مہمان ٹیم سے 93 رنز کی بدترین شکست کا شکار ہوئی ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ لائن میں مسائل کا اعتراف کر لیا ، کہتے ہیں کہ بیٹنگ یونٹ کے طور پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں ، ٹریک پر واپسی کے لیے ایک دو اچھی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ہونیوالی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص اور بدترین بیٹنگ لائن کی حقیقت واضح طور پر سامنے آ چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان وہی ٹیم ہے جو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی کے باعث سب سے زیادہ یو اے ای گراؤنڈز پر تجربہ رکھتی ہے ، لیکن بدقسمتی سے یہی ٹیم کینگروز کے خلاف ابتدائی دو میچز میں اپنی بدترین پرفارمنس کے باعث ذلیل و رسوا ہوئی ہے ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.