اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس بات کافیصلہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کچھ دیر بعد کریں گے۔
پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کو سیکیورٹی سے مشروط کرتے ہوئے اس کا جائزہ لینے کے لیے دو رکنی وفد بھارت بھیجا تھا۔ وفد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی چیف افسر کرنل (ر) اعظم خان، ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعثمان اوربھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ایک اعلیٰ عہدیدار بھی شامل تھے، جنہوں نے دھرم شالا پہنچ کر پاکستانی ٹیم کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول کا ہرطرح سے جائزہ لیا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.