قومی کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کو جھٹک دیا
لاہور: قومی کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کو جھٹک دیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے پیشکش کے باوجود کوئی بھارت میں ورلڈٹی ٹوئنٹی سے دستبردار ہونے کیلیے تیار نہ ہوا، صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا عزم دوہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز صورتحال غیر یقینی ہونے کہ وجہ سے ذہنی کوفت میں مبتلا ضرور ہوئے لیکن کسی نے بھی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو کھلاڑیوں کو اعتماد میں لینے کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی گیا تھا، میں نے پیشکش کی کہ اگر کوئی ذہنی طور پر تیار نہیں اور خطرات محسوس کررہا ہے تو بغیر کسی دباؤ کے میگا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کیلیے آزاد ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.