قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے لیے بند ہونے کی وجہ سے پنجاب میں آج سی این جی سٹیشنز نہیں کھل پائیں گے ، اور اس طرح معمول کی چوبیس گھنٹوں کے لئے کھلنے والی گیس سے محروم رہیں گے۔
قادر پور () قادرپور گیس فیلڈ کی بندش کے باعث تین سو پچاس ملین کیوبک فٹ گیس دستیاب نہیں ہے ، جس کے باعث سات اکتوبر سے سی این جی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بدستور بند رکھی گئی ہے۔ پرانے شیڈول کے مطابق پنجاب میں پیر کے روز چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی سٹیشنز کھلنے تھے لیکن اب سی این جی بند رہے گی ، تاہم صنعتکاروں کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم نے انڈسٹری کو گیس فراہمی کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اتوار کی شام سے اڑتالیس گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بحال کر دی گئی۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.