Latest National, International, Sports & Business News

فلپائن میں مسافر کشتی اور مال بردار جہاز میں تصادم سے 24 افراد ہلاک، 280 لاپتہ

سیبو: فلپائن میں مسافر کشتی بحریہ کے مال بردار جہاز سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 280 تاحال لاپتہ ہیں۔ حادثہ ساحل سمندر سے 2 کلو میٹر دور اس وقت پیش آیا جب مسافر کشتی فلپائن کے دوسرے بڑے شہر سیبو سے بندر گاہ کی جانب آرہی تھی۔ فلپائنی بحریہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر تقریباً 700 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کو بچالیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر کشتی بندرگاہ ميں داخل ہو رہی تھی کہ مال بردار جہاز اس کے سامنے آ گیا اور دونوں کے درميان زور دار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور سیکڑوں افراد جان بچانے کے لئے کشتی سے کود کر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.