Latest National, International, Sports & Business News

فرنچ اوپن: جوکووچ اور شراپوا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ نوواک جوکووچ سمیت اور ماریہ شراپوا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پیرس: () پیرس میں جاری سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے کینیڈا کے کھلاڑی کو سات پانچ، سات چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ مینز سنگلز کے کوارٹرز فائنل رائونڈ میں عالمی نمبر 6 Tomas Berdych کو لٹویا کے Ernests Gulbis نے اپ سیٹ کیا۔ Ernests Gulbis کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں روس کی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے سپنش حریف Garbine Muguruza کو مات دی۔ ماریہ شراپوا نے ایک چھ، سات پانچ اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں سیٹ پکی کی –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.