نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے چینی سرحد کے قریب حال ہی میں فرانس سے لیے گے نئے جنگی طیاروں کی آزمائشی پرواز کی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ رافیل جنگی طیاروں نے لداخ سمیت ہمارے آپریشنل علاقوں میں آزمائشی پروازیں کیں۔ چینی سرحد پر رافیل طیاروں کی پروازوں کا آغاز کب کیا گیا یہ تو معلوم نہیں ہو سکا تاہم فرانسیسی خبررساں ادارے کے فوٹو گرافر نے اسے گزشتہ روز لداخ میں پرواز کرتے دیکھا ۔
پچھلا آرٹیکل
جی ڈی پی میں انکم ٹیکس کی شرح .76،سیلز ٹیکس 1.67 ، ایکسائز میں 5.65 فیصد ہے ‘پاکستان ٹیکس فورم
اگلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.