Latest National, International, Sports & Business News

غیر ملکی سرمایہ منافع کی مد میں باہر منتقل

رواں مالی سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے انتالیس فیصد زائد کا سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھیج دیا گیا۔

کراچی:() اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک بائیس فیصد اضافے سے ستاون کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا منافع دوسرے ممالک بھجوایا گیا۔ فنانشل بزنس کے شعبے سے سب سے زیادہ سوا پندرہ کروڑ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔ توانائی کے شعبے سے آٹھ کروڑ نواسی لاکھ ڈالر تیل و گیس کے شعبے سے پانچ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر ملک سے منتقل ہوئے جبکہ ٹیکسٹائل سے پچیس لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.