غیر قانونی تارکین وطن اور سہولت کاروں کو سزا دی جائے :حسینہ واجد
غیر ممالک میں پھنسے ہوئے تارکین وطن عالمی سطح پر بنگلہ دیش کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں :وزیر اعظم
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر تارکین وطن عالمی سطح پر بنگلہ دیش کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سزا دی جانی چاہیئے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار سے تارکین وطن تھائی لینڈ ، انڈونیشیا اور ملائیشیا جانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں بنگلہ دیشی اور روہنجیا مسلمان سمندر میں کشتیوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.