Latest National, International, Sports & Business News

غلاف خانہ کعبہ کی تبدیلی آج ہو گی، تیاریاں مکمل

غلاف خانہ کعبہ آج تبدیل کیا جائےگا۔ اس کی تیاری پر 20 ملین سعودی ریال لاگت آئی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر اور لمبائی 47 میٹر ہے۔

ریاض: () خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد غلاف کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کو عربی میں کسوۃ الکعبہ کہا جاتا ہے۔ جس کی تیاری میں روایتی طور پر ایک سو پچاس کلو گرام چاندی اور سونا جبکہ چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سونے اور چاندی سے غلاف پر قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کا غلاف مکہ المکرمہ کے مضافات میں واقع قصویٰ فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔ یہ فیکٹری خاص طور پر اسی مقصد کیلئے بنائی گئی ہے۔ سیاہ رنگ کے غلاف کی تیاری پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر اور لمبائی 47 میٹر ہے۔ چار کونوں والے غلاف میں ریشمی کپڑے کے 16 مختلف حصوں کو باہم ملایا گیا ہے۔ اونچائی میں اوپر کے ایک تہائی حصے کا عرض 95 سینٹی میٹر رکھا گیا ہے۔ غلاف کی تبدیلی میں شاہی خاندان کے افراد بھی شریک ہوں گے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.