Latest National, International, Sports & Business News

غداری کیس میں شریک ملزموں کو شامل کیا جائے،خصوصی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد……. جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں شریک ملزموں کو شامل کیا جائے۔فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نئی درخواست دائرکرنے کا حکم دے دیا ۔غداری کیس میں شریک ملزمان کو شامل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اکیلےمشرف کیخلاف مقدمہ امتیازی سلوک ہےاسےختم کیاجائے ۔مشرف کے600 سول وفوجی مددگاروں، معاونین کوشریک ملزمان کےطورپرشامل کیاجائے ۔معاونین کوشامل کرکےازسرنومقدمہ دائرکرنےکےاحکامات دیےجائیں ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.