Latest National, International, Sports & Business News

عمراکمل ان فٹ ہو کر دورہ زمبابوے سے باہرہوگئے

لاہور: کیربین لیگ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے عمر اکمل کو دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم سے ڈراپ کرکے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کے لئے سرفراز احمد ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔ کیربیئن لیگ کے مصروف ترین شیڈول اور مسلسل نائٹ میچوں نے بیٹسمین اور وکٹ کیپر عمر اکمل کو ان فٹ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمر اکمل کو ایک رات اسپتال میں بھی رکھا گیا ہے ، بیٹسمین کا زمبابوے سے پہلے دورہ امریکہ بھی شیڈول تھا لیکن پی سی بی نے انہیں فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ توقع ہے کہ وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے اور یہاں طبی معائنے اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد انہیں ٹیم کا ساتھ دینے کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 اگست کو کھیلے گی ۔ دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کو ٹی 20 اور ون ڈے میچوں کے لیے زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیسٹ ٹیم کے لئے پہلے ہی عدنان اکمل کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.