اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ٹی20 ورلڈکپ میںپاکستان اور انڈیاکے درمیان میچ دیکھنے18مارچ کوبھارت جائیں گےجب کہ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے۔
تحریک انصاف میڈیا سیکریٹریٹ کے مطابق عمران خان کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سابق کرکٹرساروگنگولی نے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔ عمران خان اٹھارہ مارچ کو لاہور سے بھارت کیلیے روانہ ہونگے جہاں پر وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں گے اس کے ساتھ ہی گراوئنڈمیں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے عمران خان کو ایوارڈپیش کیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.