Latest National, International, Sports & Business News

عدنان انور کو بھارت چھوڑنے پر ٹیم انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر کھلاڑی عدنان انور کو بھارت تنہا چھوڑ آنے پر ٹیم انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور: () ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے والی ٹیم کے کھلاڑی عدنان انور کو ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں لایا گیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر پی ایچ ایف نے ٹیم انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم انتظامیہ نے وطن واپسی پر عدنان انور کی پولیس رپورٹ نہیں کرائی تھی۔ بھارتی حکام نے عدنان انور کو پاکستان آنے سے روک لیا تھا۔ جونیئر ہاکی کھلاڑی نے تمام مسائل کا اکیلے سامنا کیا۔ اس سے بھی افسوس کی بات یہ ہے کہ عدنان انور کو پیسے بھی نہیں دیئے گئے تھے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.