صنعتی اور گھریلو صارفین پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے:وکیل استغاثہ لاہور (دنیا نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے گیس انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کے نام پر سرچارج وصول کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو 297 درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے گیس انفراسٹرکچرکے نام پر سرچارج وصول کر رہی ہے جو غیرقانونی اور غیر آئینی ہے ۔ صنعتی اور گھریلو صارفین اس حوالے سے پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے ۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ یہ سرچارج ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کے لیے وصول کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے گیس سرچارج کی وصولی غیر قانونی قرار
ڈیری فارمز کی جانب سے بھی عید الاضحیٰ پر خریداروں کیلئے مخصوص سٹالز بھی لگائے جا رہے ہیں
لاہور ) عید کے لئے قربانی کے جانوروں کی تلاش تیز ہو گئی ہے ، ڈیری فارمز پر پلے بے مثال جانوروں کی دستیابی اورعارضی مویشی منڈیوں کے قیام نے خریداری کے رحجانات ہی بدل دیئے ہیں ۔ گذشہ کچھ سالوں سے اب قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئے رحجانات دیکھنے میں آرہے ہیں کہ اب شہر کی سڑکوں کی بجائے جانوروں کی منڈیاں صرف مخصوص مقامات پر ہی لگتی ہیں تو اِس کے ساتھ ڈیری فارمز کی طرف سے بھی مخصوص سٹالز لگائے جاتےہیں جہاں بہترین جانور فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں ، خوبصورت نظر آنے والے اِن جانوروں کی پرورش کے بھی خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ دوسری طرف اب بیمار ہو جانے والے جانوروں کے مناسب علاج معالجے کے لیے منڈیوں میں خصوصی انتظامات بھی دیکھنے میں آتے ہیں جو لاہور کی تمام عارضی مویشی منڈیوں میں دیکھنے میں آ رہے ہیں تاہم بیوپاری حضرات کو بھی اِس حوالے سے خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے ۔ بلاشبہ اِس طرح کے انتظامات سے منڈیوں میں موجود جانوروں کی صحت بحال رکھنے میں کافی مدد مل رہی ہے ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.