خرطوم: انسانی حقوق کیلیے کام کرنیوالی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجودہیںکہ جنوبی سوڈان کی سرکاری فوج نے ایک جہاز رانی کے کنٹینر میں60 سے زائد افرادکوجان بوجھ کردم گھونٹ کرمارڈالا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لامہ فاکی کاکہناہے کہ درجنوں افرادکواس سرکاری فوج کے ہاتھوں ایک بری اوردردناک موت کا سامنا کرناپڑا جسے ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انھیں مقتول افراد کی باقیات ملی ہیں جنھیں اکتوبر2015 میں قتل کیا گیا تھا۔ اجتماعی قتل کے اس واقعے کی تحقیقات لازمی ہونی چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے42 سے زائدعینی شاہدین کے انٹرویو کیے جن میں وہ 23 افرادبھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ انھوں نے دیکھا کہ مردوں اور نوجوان لڑکوں کوجہازرانی کے کنٹینر میں زبردستی ڈالا گیا اور اس کے بعدیا تو ان کی لاشوں کووہاںسے ہٹا دیا گیایاپھرکسی اجتماعی تدفین کے مقام پرلے جایا گیا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.