کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے1276 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور215 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49ہزار 650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42ہزار 557 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت660 اوردس گرام 565.71 روپے پرمستحکم رہی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.