Latest National, International, Sports & Business News

سنیل نرائن کی بولنگ بھی غیر قانونی قرار فائنل میچ سے باہر

مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار سعید اجمل کے بعد اب آف اسپنر سنیل نرائن کی بولنگ بھی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔ چیمپئنز لیگ کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔

نیو دہلی: () بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل سنیل نرائن کے مشکوک بولنگ ایکشن پر دوسری بار رپورٹ اور پابندی کی خبر کے حوالے سے توجہ کا مرکز بن گیا ۔ ضابطے کے مطابق پہلی بار وارننگ دی جاتی ہے بلکہ دوسری بار ریفری کی رپورٹ پر بولر کو پابندی کا شکار کر دیا جاتا ہے۔ اسی قانون نے چیمپئنز لیگ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نرائن کو فائنل میں نمائندگی سے آؤٹ کر دیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے سعید اجمل بھی پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.