Latest National, International, Sports & Business News

سعید اجمل ایکشن کا جائزہ کرانے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوں گے –

قومی سپنر سعید اجمل ایکشن کا جائزہ کرانے کے لئے کل انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ "دوسرا” اسپیشلسٹ کہتے ہیں کہ پہلا’ دوسرا اور تیسرا تینوں ڈلیوریز کا معائنہ کرائیں گے۔

لاہور: (جادوگر سپنر نے ایکشن درستگی پر کام مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان کے ایکشن کا معائنہ کرانے کے لئے انگلینڈ بھجوا رہا ہے جہاں آئی سی سی کی منظور شدہ اکیڈمی میں ان کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ سعید اجمل کے ایکشن سے زیادہ ماہرین کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ کیا جادوگر سپنر دوسرا ڈلیوری بھی کر سکیں گے۔ اس کا جواب خود سعید اجمل نے دیا ہے۔ قومی سپنر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی اچھی کارکردگی سے وہ بہت خوش ہیں بلکہ انہوں نے خود کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے عدنان رسول بھی پاکستان کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.