سعودی عرب میں غیرملکیوں پرموبائل فون کاروبار کے دروازے بند
ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر موبائل فون کے کاروبار کے دروازے بند کردیے گئے، حکومت نے موبائل ومتعلقہ اشیا کی فروخت اور مرمت کے پیشے 6ماہ کے اندر سعودی شہریوں کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر محنت ڈاکٹر مفرج بن سعدالحقبانی نے حکم دیا ہے کہ 2ستمبر تک فروخت، مرمت اور اسیسریز سمیت پوری موبائل فون انڈسٹری میں سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کاحکم دیا ہے۔ وزارت محنت کے مطابق اس فیصلے پر تجارت وصنعت، بلدیاتی ودیہی امور، مواصلات وآئی ٹی کی وزارتوں کے تعاون سے عمل کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.