Latest National, International, Sports & Business News

سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان انجیلو متھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی بیٹسمینوں نے گو کہ اچھا آغاز نہ کیا اور صرف 8 پر پہلی وکٹ گر گئی، جس کے بعد احمد شہزاد 124اور محمد حفیظ 32نے 76کی اچھی شراکت قائم کی۔بعدازاں یہ سلسلہ کپتان مصباح الحق 59 ناٹ آوٴٹ اور شاہد آفریدی 30 ناٹ آوٴٹ نے جاری رکھا اور آخری اوورز میں تیزی سے رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ پاکستان نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا، لسیتھ مالنگا اورسیکیوج پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.