ہوانا: کیوبا اور امریکا کے درمیان دہائیوں سے جاری سرد جنگ اس وقت ختم ہوگئی جب اتوار کو امریکی صدر اوباما تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے۔
اوباما کے ساتھ اُن کی اہلیہ مشعل اور دونوں بیٹیاں بھی ہیں۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال میں کیوبا کا پہلا دورہ ہے جس سے دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کی فضا میں دوستی کی خوشگوار ہوا کا جھونکا قرار دیا جارہا ہے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق کیوبا اور امریکا کے درمیان 50 سال بعد براہ راست ڈاک رابطہ بھی قائم ہو گیا، ایک خاتون نے امریکی صدر اوباما کو کیوبا میں اپنے گھر مدعو کیا تھا جس کا جواب انھیں صدر کی جانب سے ملا ہے، 76 سالہ الینا یرزا نے صدر اوباما کو 18 فروری میں ایک خط لکھا تھا جس میں انھوں نے ہوانا میں اپنے گھر میں ’’ایک پیالی کیوبن کافی‘‘ کیلیے صدر اوباما کو مدعو کیا تھا اور ساتھ لکھا ’’کیوبا میں، میں آپ سے ملنے کی جتنی مشتاق ہوں شاید کم ہی لوگ اتنے مشتاق ہوں گے‘‘۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.