سارک کانفرنس، پاکستانی اور بھارتی تاجر معاہدوں کیلئے پرامید
کراچی……سارک چیمبر آف کامرس نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزراعظم کی ملاقات سےدونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی متوقع ہے جبکہ دونوں ممالک کے تاجر تجارتی معاہدوں کیلئے پرامید ہیں۔ 26 اور 27 نومبر کو ہونیوالی سارک کانفرنس میں تاجروں کوخطے کی ترقی کیلئے کئی اہم معاہدوں کی امید ہے جن میں سرمایہ کاری، موٹر وہیکل ،نان ٹیرف بیریرزو دیگر معاہدے شامل ہیں۔ کانفرنس میںسارک ممالک کے درمیان بذریعہ ٹرین تجارتی معاہدے کابھی امکان ہے۔ 18ویں سارک چیمبر کانفرنس میں سارک ڈویلپمنٹ بینک کا قیام بھی زیر غور آئے گا جس سے خطے کے ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.