کوئٹہ: حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا۔
حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کارروائی کی جہاں سے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو 5 سال بعد بازیاب کرالیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اغوا کاروں کی جانب سے شہبازتاثیر کو کچلاک کے علاقے میں رکھے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں پر واقع ایک کچے مکان سے شہباز تاثیر کو بازیاب کرایا گیا تاہم کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.