Latest National, International, Sports & Business News

سابق کیوی کپتان مارٹن کرو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

آکلینڈ: طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کیوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹرز نے ستمبر 2014 میں مارٹن کرو میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ مارٹن کرو کی آخری رسومات 11 مارچ کو آکلینڈ کے ہولی ٹرینٹی کیتھیڈرل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کے موجود کپتان کین ولیمسن نے مارٹن کرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق عظیم کھلاڑی ٹیم کے لئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے تھے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.