Latest National, International, Sports & Business News

زیر گردش قرضوں کی ادائیگی، مثبت اشاروں پر بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے لگی

کراچی: نئی حکومت کی پالیسیوں میں معاشی استحکام کے لیے توانائی کے بحران کا ترجیحی حل اور پہلے مرحلے میں زیرگردش قرضوں کی ادائیگی سے ملکی و غیرملکی سطح پر سرمایہ کاروں کو مثبت اشارے مل رہے ہیں جس کا اندازہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2013کے دوران ملک میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں 58فیصد اضافے سے لگایا جاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013کے دوران ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 15کروڑ 72لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال جولائی میں کی جانے والی 9کروڑ 93لاکھ ڈالر کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 58.4 فیصد زائد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013کے دوران فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ 46.9فیصد اضافے سے 11کروڑ 83 لاکھ ڈالر، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 17.4فیصد اضافے سے 6 کروڑ7لاکھ ڈالر رہی جولائی کے مہینے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 100فیصد اضافے سے 5 کروڑ 76لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔جبکہ فارن پبلک انویسٹمنٹ کی مالیت 107.4فیصد اضافے سے 3کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی۔ جولائی 2013کے دوران سب سے زیادہ 36.1ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی گزشتہ سال جولائی کے دوران اس شعبے میں 15.6ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گئی تھی رواں سال جولائی کے دوران کیمکلز کے شعبے میں 13.7ملین ڈالر، تعمیرات کے شعبے میں 3.5ملین ڈالر، ٹوبیکو میں 15ملین ڈالر جبکہ فوڈ سیکٹر میں 8.7ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ جولائی کے مہینے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں برطانیہ 19.7ملین ڈالر، سوئیٹزرلینڈ 23ملین ڈالر، عمان 35ملین ڈالر، لگژمبرک 14.2ملین ڈالر، اٹلی 11.1ملین ڈالر، ہانگ کانگ 11.6ملین ڈالر اور آسٹریا 5.9ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.