Latest National, International, Sports & Business News

زمبابوے کے خلاف سیریز، قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گی

زمبابوے کے خلاف سولہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ شعیب ملک، احمد شہزاد اور محمد سمیع کی واپسی ہوئی جبکہ بابر اعظم اور اور عماد وسیم کو پہلی بار نمائندگی دی گئی ہے۔

لاہور: () پی سی بی کے مطابق زمبابوے کے خلاف آخری ٹی 20 کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، حارث سہیل، شعیب ملک، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، حماد اعظم، عماد وسیم، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد سمیع اور جنید خان شامل ہیں۔ شعیب ملک ، احمد شہزاد اور محمد سمیع کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم اور عماد وسیم کو قومی ون ڈے ٹیم میں پہلی بار شامل کیا گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 26 مئی سے شروع ہو گی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.