Latest National, International, Sports & Business News

روہن بھوپنا کا آئندہ ٹینس ایونٹس میں ہم وطن پارٹنر کیساتھ شرکت کا فیصلہ

بھارتی ٹینس سٹار اب پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کی جگہ پائز کیساتھ ایونٹس میں شریک ہوں گے

لاہور ( ) پاک بھارت ٹینس جوڑی اعصام الحق اور روہن بھوپانا کے راستے الگ ہو گئے ۔ بھارت کے روہن بھوپانا نے آئندہ ایونٹس میں اعصام الحق کی جگہ اپنے ہم وطن لینڈر پائز کے ساتھ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ، بھوپانا کے مطابق سیزن کے اختتامی ورلڈ ٹور فائنلز میں کوالیفائی کرنے کے لیے پائز کے ساتھ جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اعصام الحق قریشی ارجنٹائن کے میکسیکو گونزالیز کے ساتھ بیجنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں جوڑی بنائیں گے ، بھارتی کھلاڑی اس سے پہلے 2012 میں بھی اعصام الحق قریشی کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ ختم کر کے ہم وطن کھلاڑی مہیش بھوپاتی کے ساتھ کھیل چکے ہیں ۔ تاہم رواں سال کے آغاز میں بھوپانا نے دوبارہ پاکستانی پارٹنر کے ساتھ جوڑی بنا کر ٹینس کے مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.