روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر تو مستحکم رہی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 167 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 98.55 روپے سے بڑھ کر 98.57 روپے اور قیمت فروخت 98.60 روپے سے بڑھ کر 98.62 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قیمت خرید 99.70 روپے اور قیمت فروخت 99.90 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت خرید 135.25 روپے اور قیمت فروخت 135.50 روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 75 پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 166 روپے سے بڑھ کر 166.75 روپے اور قیمت فروخت 166.25 روپے سے بڑھ کر 167 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو روپے کے مقابلے یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر بالترتیب 5،5 پیسے بڑھ گئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.25 روپے سے بڑھ کر 27.30 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65 روپے سے بڑھ کر 26.70 روپے ہو گئی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.