ماسکو: روس کے شہر روستو آن ڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سے عملے کے تمام افراد سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوبئی سے آنے والا مسافر طیارہ روس کے شہر روستو آن ڈان کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد اور 4 بچوں سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.