Latest National, International, Sports & Business News

روئی کے عالمی ذخائر میں 6 سال بعد 8 فیصد کمی کا امکان ظاہر

کراچی: انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) نے روئی کی عالمی پیداوار میں کمی کے باعث گزشتہ6 سال میں پہلی بار سیزن 2015/16 کے اختتامی اسٹاک میں کمی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق سیزن کے اختتام پر روئی کے عالمی ذخائر 8 فیصد کمی سے 2کروڑ4لاکھ ٹن رہیں گے جو عالمی کھپت کا86 ہیں۔ واضح رہے کہ یہ عالمی اینڈنگ اسٹاکس میں 2009-10 کے بعد پہلی کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق  چین کے ذخائر7 فیصد کمی سے 1 کروڑ 20لاکھ ٹن اور باقی دنیا کے 9فیصدکمی سے 84 لاکھ ٹن رہیں گے تاہم یہ کمی رواں سیزن میں روئی کی عالمی پیداوار 15 فیصد گرنے کے باعث ہوگی جو 2 کروڑ 22 لاکھ ٹن متوقع ہے تاہم رواں سیزن میں عالمی کھپت 2 فیصد کمی سے 2 کروڑ39 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.