Latest National, International, Sports & Business News

رافیل نڈال نے 9 ویں بار فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے نویں بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ سربین اسٹار نوواک جوکووچ دوسری بار فائنل کھیل کر باہر ہوئے۔

پیرس: () سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں مینز سنگلز کے فائنل میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ مدمقابل ہوئے۔ پہلے سیٹ میں نوواک جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی اپنے نام کی تو ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال نے شاندار کم بیک کیا اور جارحانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے سات پانچ سے فتح سمیٹ کر حساب برابر کیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی رافیل نڈال چھائے رہے اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال کی شاندار پرفارمنس چوتھے سیٹ میں بھی جاری رہی۔ نڈال نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ اسپینش اسٹار نے مسلسل پانچویں بار جبکہ کیریر میں 9 ویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا اس کے ساتھ ہی نڈال نے کیرئیر میں گرینڈ سلیم کی تعداد بھی 14 کر لی ہے۔ دوسری جانب عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کا 2012 کے بعد فرنچ اوپن جیتنے کا خواب ایک بار پھر پورا نہ ہو سکا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.