Latest National, International, Sports & Business News

رافیل نڈال ، اینڈی مرے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئ

ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ، اینڈی مرے اور (ANDREA PETKOVIC) سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

پیرس: () ٹورنامنٹ کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے اسپینش سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن حریف (David Ferrer) کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کیا ۔ رافیل نڈال کی فتح کا اسکور چار چھ ، چھ چار ، چھ صفر اور چھ ایک رہا۔ مینز سنگلز کے ایک اور کوارٹر فائنل میں ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانس کے (Gael Monfils) کو مات دی۔ اینڈی مرے کو تین گھنٹے اور پندرہ منٹ کے طویل مقابلے کے بعد چھ چار ، چھ ایک ، چار چھ ، ایک چھ اور چھ صفر سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کی سارا کو جرمنی کی (ANDREA PETKOVIC) سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ جرمن کھلاڑی نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔ ادھر رومانیہ کی (Simona Halep) نے روس کی (Svetlana Kuznetsova) کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.