Latest National, International, Sports & Business News

دی گریٹ ٹرین رابری کا مرکزی کردار رونی بگز انتقال کر گیا

دی گریٹ ٹرین رابری کا کردار برطانیہ کا بدنام ترین چور رونی بگزRonnie Biggs شمالی لندن میں اپنے گھر میں انتقال کر گیا اسکی عمر چوراسی برس تھی۔

لندن: () رونی بگز نے پندرہ ساتھیوں کی مدد سے آٹھ اگست انیس سو تریسٹھ کو ایک ٹرین سے چھبیس لاکھ اکتیس ہزار چھ سو چوراسی پاؤنڈ چرائے تھے جو آج کے چار کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ کے برابر ہے۔ یہ واردات ”گریٹ ٹرین رابری ” کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی اور اس پر کئی فلمیں بھی بنیں۔ رونی کو سزا ہوئی لیکن وہ آٹھ جون انیس سو پینسٹھ کو جیل سے فرار ہو گیا وہ کئی ملکوں سے ہوتا ہوا برازیل پہنچا جہاں وہ تیس برس رہا۔ وہ دو ہزار ایک میں خود ہی واپس آ گیا اور اسے قید کر دیا گیا۔ اسے دو ہزار نو میں خرابی صحت کی وجہ سے رہا کیا گیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.