دیپکا پڈکون نے اپنی نئی فلم کیلئے 8 کروڑ روپے مانگ لئے –
ہالی وڈ کی شوخ اور چنچل اداکارہ دیپکا پڈکون پر شہرت کا خمار چڑھ گیا۔ دیپکا نے اپنی نئی فلم ”باجی راؤمستانی ”کے لئے 8 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ممبئی: () بالی وڈ کو یکے بعد دیگرے سپرہٹ فلمیں دینے والی دیپکا پڈکون ان دنوں بالی وڈ میں شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں۔ آج کل وہ فلموں کے لئے منہ مانگا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اپنی نئی فلم باجی راؤ مستانی کیلئے 8 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ بالی وڈ میں اتنا زیادہ معاوضہ پہلی بار کسی اداکارہ نے وصول کیا ہے۔ اس سے قبل صرف شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور کچھ دیگر اداکار ہی اتنا معاوضہ وصول کر پائے ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.