دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھارتی ہو سکتا ہے
ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ پر آپریشن سیکورٹی فورسز، رینجرز، اے ایس ایف اور پولیس کی مکمل کوآرڈینیشن سے مکمل کیا گیا۔ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔ برآمد ہونے والا اسلحہ بھارتی ساخت کا لگتا ہے تاہم ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ غیر ملکیوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں شہر میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔
کراچی: ( کراچی ائر پورٹ پر آپریشن کی تکمیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ آپریشن کی خاص بات مشترکہ حکمت عملی اور ائر پورٹ پر موجود تمام فورسز کی ذہنی ہم آہنگی تھی۔ میجر جنرل رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔ برآمد ہونے والا اسلحہ بھارتی ساخت کا معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی میں غیر ملکیوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔ شہر میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں۔ ڈی جی رینجرز نے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پاکستان کا منفی امیج نہیں ابھرا۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.