دورہ جنوبی کوریا ، قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج ہوں گے
ٹرائلز دو روز تک جاری رہیں گے ، مقصد بھارت میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب ہے
کراچی ) دورہ جنوبی کوریا میں ٹیم کے انتخاب کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہو رہے ہیں ۔ کراچی میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور آج سے سلیکشن کمیٹی ہاکی کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز لے گی ۔ حتمی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا ۔ قومی ہاکی ٹیم نے انیس نومبر کو جنوبی کوریا روانہ ہونا ہے ۔ اس دورے کا مقصد چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کرنا ہے ، جس کا میلہ چھے دسمبر سے بھارت میں سجے گا ۔ گذشتہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.