Latest National, International, Sports & Business News

خیرپور میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

خیرپور: تحصیل ٹھری میرواہ میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملتان سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ نواب شاہ روڈ پر سوئی گیس اسٹاف کے قریب ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت بس میں 80 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس حادثے کے بعد امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیم کے ہمراہ قریبی دیہات کے لوگوں نے بھی حصہ لیا اور کئی مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکالا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو میرواہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.