Latest National, International, Sports & Business News

خطے میں امریکی ڈپلومیسی ناکام ہو چکی، ضرب عضب میں کوئی تفریق نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے بارڈر پر جو سلسلہ چل رہا ہے وہ خوش آئند نہیں ہے ، امریکن ڈپلومیسی خطے میں ناکام ہو چکی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں کوئی تفریق نہیں کی جا رہی

داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بنی ہے ، دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پاکستان روس سے جدید اسلحہ کرے گا ۔ اسلام آباد میں قومی سلامتی کے حوالے سے دو روزہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا خطے میں امن کے قیام کے لیے افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے ، امن اور معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر بھارتی چھیڑ چھاڑ کا جو سلسلہ چل رہا ہے ۔ وہ کسی طور بھی خطے کے امن کے لئے خوش آئند نہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا سارک کانفرنس سے پاک بھارت تلخی کم ہوگی ، افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں نہ ایسا ارادہ ہے ۔ انہوں نے کہا امریکن ڈپلومیسی خطے میں ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان کو اپنے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے ۔ وزیر دفاع نے کہا داعش کو شام کی حکومت کے خلاف بنایا گیا تھا ، داعش بنانے کا مقصد شام کی حکومت کے خلاف لڑنا تھا ۔ خواجہ آصف نے کہا آپریشن ضرب عضب میں کوئی تفریق نہیں کی جا رہی ، یہ کارروائی تشدد کا پرچار کرنے والوں کے خلاف ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پاکستان روس سے جدید اسلحہ خریدے گا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.