Latest National, International, Sports & Business News

حکمران قوم سے سچ بولیں کہ وہ ڈرون حملے نہیں رکوا سکتے، الطاف حسین

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکمران قوم سے سچ بولیں کہ وہ ڈرون حملےنہیں رکوا سکتے۔ لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکمران پولیس، رینجرز، اسپیشل برانچ، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود اسلام آباد کو 5 گھنٹے تک یرغمال بنانے والے ایک فرد پر قابو نہیں پاسکتے تو ڈرون حملے کیسے روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہ تاریخ کتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ کیوں نہ ہو ہمیں اپنی نئی نسل کو سچی تاریخ سے آگاہ کرنا چاہئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جانا چاہئے اور احتساب ایسے ایماندار لوگوں سے کرایا جائے جو اپنے عزیزواقارب کا بھی احتساب کرنے سے نہ ہچکچائیں لیکن افسوس کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف پاکستان کا کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آتا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.