Latest National, International, Sports & Business News

جاپان میں برفباری کا پینتالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹوکیو میں گورنر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ برفباری کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات سے سات افراد ہلاک اور چھ سو زخمی ہو گئے۔

ٹوکیو:( دارلحکومت ٹوکیو میں گورنر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ برفباری کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا رش ہے۔ ٹوکیو میں ستائیس سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ فوکوشیما، Sendai اور Chiba بھی برف میں ڈھکے ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک جبکہ چھ سو زخمی ہوئے ہیں۔ بیس ہزار مکانوں تک بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ایک ہزار چالیس پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.