Latest National, International, Sports & Business News

جاپانی کمپنی نے 30 سیکنڈز میں بیماری کا پتہ لگانیوالی مشین تیار کر

جاپانی کمپنی کے تیار کردہ یونٹ سے صرف تیس سیکنڈز میں انسانی جسم میں موجود مختلف بیماریوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ٹوکیو: () مشہور جاپانی کمپنی نے ایک ایسا یونٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے صرف تیس سیکنڈز میں انسانی جسم میں موجود مختلف بیماریوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جس میں بالخصوص ذیابیطس اور اسٹومک کے مسائل شامل ہیں۔ کسی بھی انسان میں موجود بیماری کے بارے میں صرف تیس سیکنڈز میں اطلاع دینے والے اس یونٹ کا سائز صرف ایک ڈش واشر کے برابر ہے اور اس یونٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے۔ اس یونٹ میں ایک نوزل موجود ہے جس کے ذریعے انسان اپنی سانس منتقل کرے گا اور صرف تیس سیکنڈز کے مختصر سے وقفے میں اس کے جسم میں موجود بیماریوں کا پتہ چل جائے گا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.