Latest National, International, Sports & Business News

تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن:  خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو نمایاں کمی ہوئی جس کی وجہ ایران کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمدکرنے کے فیصلے کو مسترد کرنا بتائی جاتی ہے۔

دوپہر تک امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے آئندہ ماہ ترسیل کے لیے نرخ 88 سینٹ گھٹ کر 37.92 ڈالر فی بیرل پر آگئے جبکہ  لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 1.04 ڈالر کی کمی سے 39.35ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.