بہت سے کرکٹرز کپتانی کرنے کے اہل ہیں: مصباح الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے جانے بعد بہت سے کرکٹرز کپتانی کرنے کے اہل ہیں۔ اعتماد ملے تو کوئی بھی کرکٹر یہ فرض بخوبی نبھا سکتا ہے۔
لاہور: ) مصباح الحق کب تک پاکستان کے لئے کھیل سکتے ہیں؟۔ یہ سوال ہر پریس کانفرنس کی زینت بنتا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قومی کپتان نے کہا کہ وہ لمبے عرصے کا نہیں بلکہ یہی سوچتے ہیں کہ آنے والی سیریز میں کیسے پرفارم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔ سمر کیمپ میں مصباح الحق کو سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے جس پر قومی کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان اور سینئر تمام کھلاڑیوں سے مقابلے کا جوش لے کر میدان میں اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان قومی ٹیم کا اہم ہتھیار ہے جبکہ وقار یونس کے کوچ بننے سے بہت فائدہ ہوگا۔ مصباح الحق کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنا اچھی روایت ہے جس سے سب کھلاڑی محنت کریں گے۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.